سجاد بلوچ کو شکست، طارق بھٹی چیئر مین منتخب
ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرزیونین کے زونل انتخابات میں طارق بھٹی 69 ووٹ حاصل کرکے زونل چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ مدمقابل سجاد احمد بلوچ نے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
62 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ زونل وائس چیئرمین عہدہ پر سلیم گیلانی اور ضرار نے 65،65 ووٹ حاصل کئے۔ جس سے مقابلہ برابر رہا۔ اس سیٹ پر دوبارہ انتخاب ہوگا۔ زونل سیکرٹری عہدہ پر چوہدری راشد یامین نے 67 جبکہ ملک مجاہد اعوان نے 63 ووٹ حاصل کئے۔ راشد یامین نے 4 ووٹ سے کامیابی حاصل کی۔ جوائنٹ سیکرٹری عہدہ پر چوہدری محمد یونس علی نے 67 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مد مقابل مقصود علی انصاری نے 64 ووٹ حاصل کئے۔ نومنتخب زونل چیئرمین کو تعلق مزدور دوست گروپ سے ہے جبکہ پھول کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑا۔ نومنتخب زونل سیکرٹری راشد یامین اور جوائنٹ سیکرٹری چوہدری یونس علی کا تعلق چوہدری خالد( سجاد بلوچ) گروپ سے ہے۔ زونل وائس چیئرمین عہدہ پر انتخابات ووٹ برابر رہنے سے ٹائی ہوگیا۔اس موقع پر کامیاب امیدواروں کے حامیو ں نے آتش بازی کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا۔ بینڈ باجے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔