احمد علی دریشک کا دربار سخی سرور کا دورہ ‘ سہولیات کی عدم فراہمی پر اظہار افسوس

احمد علی دریشک کا دربار سخی سرور کا دورہ ‘ سہولیات کی عدم فراہمی پر اظہار ...

سخی سرور (نامہ نگار) عوامی شکایات پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک دربار حضرت سخی سرور پہنچ گئے. زائرین مجاوروں نے درگاہ پر سہولیات کی عدم فراہمی(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

اور دربار کی خستہ حالی پر محکمہ اوقاف کے خلاف شکایات کے انبار لگادئیے. زائرین مجاوروں نے سردار احمد علی دریشک کو بتایا کہ سخی سرور دربار جنوبی پنجاب کی بڑی درگاہ ہے. اور محکمہ اوقاف کو کروڑوں روپے کی انکم بھی ہوتی ہے مگر یہاں پر وضو خانہ ‘ لنگر خانہ ڈسپنسری لائبریری لائٹنگ کا کوئی نظام نہیں ہے. درگاہ خستہ حالی کا شکار ہے. سہولیات کی عدم فراہمی پر ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے اظہار افسوس کا اظہار کیا. اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری اوقاف سے اس حوالے سے خصوصی میٹنگ کریں گے. احمد علی دریشک نے کہا کہ زائرین کو مکمل سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا.

احمد علی دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر