چوری ‘ ڈکیتی کی وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے کی اشیاء سے محروم

چوری ‘ ڈکیتی کی وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے کی اشیاء سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار)شہر میں چوری،ڈکیتی اور رہزنی کی وادرداتوں میں شہری(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔سٹی جلالپور پیروالہ کے علاقہ چاہ عیسیٰ والا کے قریب 3ڈاکوؤں نے محمد جمیل سے اسلحہ کے زور پر 50ہزار مالیت کی موٹر سائیکل اوردہلی گیٹ پولیس کے علاقے اقبال نگر کے قریب 2موٹر سائیکل سوار ڈاکو محمد یوسف سے5ہزار چھین کر فرار ہوگئے،بی زیڈ پولیس کے علاقہ ٹی چوک کے قریب2موٹرسائیکل سوار وسیم سے جھپٹہ مار کر 10ہزار مالیت کا موبائل فون لے گئے،حرم گیٹ اکبر روڈ پر حسن ندیم کی دکان سے 41ہزار مالیت کے 2موبائل،ممتازآباد نیو ناظم آباد سے محمد شمیر کے ہزاروں روپے اور موبائل،طہلیک کنال کالونی سے فاران کا موٹر سائیکل،گلگشت کہکشاں سٹریٹ میں ظہیر الدین کے گھر کے تالے توڑ کر 11لاکھ روپے کے طلائی زیورات و نقدی،نیل کوٹ میں منصب مائی کے گھر سے 60ہزار روپے،صدر شجاعباد بستی مٹھو میں سجاد احمد کے گھر کے تالے توڑ کر 2لاکھ26ہزار مالیت کے طلائی زیور و نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے ۔
وارداتیں