ہیلتھ سیکٹر میں 51ہزار آسامیاں خالی ، صوبائی وزیر صحت کا میرٹ پر بھرتیوں کا اعلان

ہیلتھ سیکٹر میں 51ہزار آسامیاں خالی ، صوبائی وزیر صحت کا میرٹ پر بھرتیوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر ‘ وقائع نگار) صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

حکومت جلد صحت کی جامع پالیسی کا اعلان کریگی جس میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں شعبہ ایمرجنسی سمیت دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں گے ۔ عوام سے کیے گئے سو دن پروگرام کے تحت بہتر نتائج دینگے ۔ ان خیالات کا ااظہار انہوں نے تحریک انصاف کے ضلعی دفتر میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈ میں ہر قسم کی سہولیات سمیت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ساؤتھ پنجاب کے ہسپتالوں کو بھی لاہور ‘ راولپنڈی طرز پر استوار کیا جائیگا ۔ مجھے احساس ہے کہ ساؤتھ پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کی گنجائش ہے اور میں اس خطے کی محرومیوں سے آگاہ ہوں ۔ حکومت ایسے خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کریگی جو غریب ہونے کے باعث علاج کے اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے اقتدار میں رہنے کے باوجود صحت کے شعبہ کو یکسر نظر انداز کیا ہے ‘ اس وقت صحت کے شعبہ میں 51 ہزار جاب خالی پڑی ہیں لیکن سابق حکومت محکمہ صحت کی ناقص کارکردگی دیکھنے کے باوجود خالی سیٹیں پر کرنے سے قاصر رہی ہے ۔ موجودہ حکومت یہ 51 ہزار پوسٹیں میرٹ پر بھرتی کریگی تاکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ‘ نرسز اور دیگر شعبہ میں افرادی قوت سے صحت کے مسائل کو حل کر سکے ۔ ادھر ملتان ( وقائع نگار) وزیر صحت پنجا ب پروفیسر ڈا کٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈا کٹرز عام انسا ن نہیں، خا ص ہیں۔ان کی عز ت ہما ری اولین تر جیح ہے۔اپنا کا م ایماند ار ی سے انجا م دیا جا ئے تو ہمیشہ عزت ہی ملتی ہے ،ڈا کٹرز خلو ص نیت سے کا م کر یں ان کے حقو ق کی جنگ کیلئے میں اکیلی کا فی ہو ں ،آ ج قا ئد اعظم ،علا مہ محمد اقبا ل کے پا کستا ن کے خو اب کو پورا کر نے کا وقت آ گیا ہے۔وزیراعظم عمر ان خا ن کے ویز ن کے تحت غربت کی لکیر سے نیچے 12 کر وڑ پاکستا نیو ں کی مدد کا وقت آ چکا ہے ،ہمیں عام آ دمی کی زند گی کو بہتر کر نا ہے جس کے لئے ہم سب کو مل کر کا م کر نا ہو گا۔ جنو بی پنجا ب کے عوام کو جو اہمیت ملنی چاہیے تھی وہ نہیں ملی انکو حقو ق سے محر وم رکھا گیا، 3ما ہ میں عوام کو ہما ری محنت کی واضح تبدیلیا ں نظر آ ئیں گی۔انہو ں نے خیا لا ت کاا ظہا ر نشتر میڈ یکل یونیو رسٹی وہسپتا ل میں الزا ئمزبا رے سمپوزیم ،ینگ ڈا کٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقا ت، اراکین اسمبلی سے گفتگو ، چوہد ری پر ویز الہی انسٹیٹیوٹ آ ف کارڈیا لو جی کے ایمر جنسی کی انسپکشن اور پاکستا ن میڈ یکل ایسو سی ایشن ملتا ن کی اپنے اعزا ز میں منعقد ہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈ یکل یونیورسٹی پروفیسر ڈا کٹر مصطفے کمال پاشا ،ڈا کٹر احمد اعجا ز مسعود ،سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر منور عباس ودیگر افسر ان بھی مو جود تھے۔وزیرصحت پنجا ب پروفیسرڈا کٹر یاسمین راشد نے الزا ئمر با رے سمپوزیم سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ الزائمز جینیا تی بیما ری ہے جس میں مر یض کی یاداشت دماغ کاایک حصہ شدید متا ثر ہو تا ہے حتی کہ مر یض اپنے بچو ں کی شنا خت تک بھو ل جاتا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم الزائمر با رے شعور وآ گاہی پیدا کر یں۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم عمر ان خا ن کے پیغام’’عام آ دمی کی زند گی کو بہتر کر نا ہے ‘‘کو عام کر نا چا ہیے۔ہمیں مریضو ں کو پیار سے ٹر یک کر نا ہے۔انہو ں نے کہا کہ حکو متی نظریے کے فر وغ کیلئے نو جو ان طبقہ آ گے آئے ہما ری نیت اچھی ہو گی تو اللہ تعالیٰ بھی ہما ری مدد کر ینگے ،الزائمز سمپو زیم سے وائس چانسلر نشترمیڈ یکل یونیو رسٹی پروفیسر ڈا کٹر مصطفی کما ل پاشا ،ڈا کٹر فہد رشید ،ڈا کٹر اویس کر یم ،ڈا کٹر حسنین جعفری نے بھی خطاب کیا جبکہ ایم بی بی ایس کے طلبا ء وطالبات نے اس موقع پر الزائمر بیما ری با رے خا کہ بھی پیش کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈا کٹر مصطفی کمال پا شا نے وز یر صحت پنجا ب کو ڈ یمز کی مد میں 30 لا کھ رو پے کا چیک دیا۔ ڈا کٹر یاسمین راشد نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ100 دنو ں میں ہمیں اپنے ہسپتا لو ں کی ایمر جنسی کو بہتر بنا نا ہے بنیاد ی مر اکز صحت ،تحصیل وضلعی ہسپتا لو ں میں ادویا ت فر اہم کر نا ہے۔36 اضلاع میں ہیلتھ کا رڈز کے اجراء کو ممکن ،عام آ دمی کی زند گی کو بہتر بنا نا ہے ،ہم سا رے مسائل سے با خبر ہیں۔جنو بی پنجاب کے حا لا ت اچھے کر نا ہیں ،۔ینگ ڈا کٹرز ایسوی ایشن کے وفد سے ملا قا ت میں ڈا کٹر ز یاسمین راشد نے کہا کہ نوجوان ڈا کٹرز اپنے سینئر ز کی عزت کر یں ،ایما ندار ی ومحنت سے خدما ت انجا م دیں، انکے مسائل حل اور تنخوا ہو ں میں اضافہ بھی کر یں گے۔آ پ قوم کے مسیحا ہیں اورآپ کا پیشہ پیغمبر ی اوصا ف کا حامل ہے،محنت کو شعا ر بنا ئیں آ پ کے مسا ئل ضر ور حل کر اؤ ں گی۔نشتر میڈ یکل یونیو رسٹی کے آڈ یٹوریم ہا ل میں ارا کین اسمبلی حا جی جا وید اختر انصا ر ی ، ملک مظہرعبا س را ں ،وسیم خا ن بادوزئی ،ند یم قر یشی ،پی ٹی آ ئی رہنماء اعجا ز حسین جنجو عہ ، سبین گل ،خالد جاوید وڑائچ ودیگر نے بھی وزیر صحت سے ملاقا ت کی۔بعدازا ں وزیر صحت ڈا کٹر یاسمین را شد نے چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیو ٹ آ ف کارڈیا لو جی کا دورہ بھی کیا اور ایمرجنسی میں مریضو ں کی عیا دت کی۔اس موقع پر انہو ں نے انتظا میہ کی کا رکر دگی کو سر اہا اور ایگز یکٹیو ڈائریکٹر ڈا کٹر را نا الطا ف احمد اور ایم ایس ،ڈا کٹر زاہد اختر کومعاملا ت میں مزید بہتر ی لا نے کی بھی ہد ایت کی اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے ڈا کٹر یا سمین راشد نے کہا کہ پاکستا ن مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے جا تے ہو ئے کو ئی پیسہ نہیں چھو ڑا جس کی وجہ سے مسائل پیش آرہے ہیں ،کارڈیا لو جی کے تو سیعی منصو بہ کیلئے بجٹ میں فنڈز ضرور مختص کر ینگے۔انہوں نے کہا کہ میڈ یا کی ضروریا ت بھی ہم پو ری کر ینگے ہم ہر ہسپتا ل میں ایک بر یفنگ رو م بنا رہے ہیں تاکہ ہر معاملے کی صحا فیو ں کو بر وقت معلوما ت مل سکیں اور انہیں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کر نا پڑ ے۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں قو م کے ایک ایک پیسہ کا حسا ب رکھنا ہے ،ہم سب سے پہلے اپنے غیرضر ور ی اخرا جا ت کو کم کر رہے ہیں ،انستھزیا ڈا کٹروں کی کمی کے سو ال پر وزیر صحت نے کہا کہ ان ڈا کٹرز کو ہمیں سو نے میں تو لنا چاہیے ،ہم انہیں ایکسٹرا الا ؤ نس دینے پر بھی سنجید گی سے غو ر کررہے ہیں۔پاکستا ن میڈ یکل ایسوسی ایشن کی طر ف سے اپنے اعزا ز میں منعقد ہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈا کٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈا کٹر ز میرا ہر اول دستہ ہیں ،جنہیں میں کبھی مایو س نہیں کر ونگی۔انہو ں نے کہا کہ زما نہ طالبعلمی میں ہم نے پاکستا ن کواچھی حا لت میں دیکھا ہے ،بعد میں اس ملک پر ظلم ڈھایا گیا۔عمر ان خا ن نے قو م کو ترقی کا شعور دیا ہے ،قوم کا ہر شہر ی حکو مت کا ساتھ دے۔ملک میں ماہر ڈاکٹروں کی کمی ہے،قوم کے مسیحا ہو نے کی وجہ سے ہمیں انہیں عزت دینا ہو گی ،ہرچیز پیسے سے نہیں ملتی ،مگر اللہ تعالیٰ لو گو ں کی خد مت کر نے کے مواقع ڈا کٹرز کو ضر ور دیتے ہیں ،خدمت میں ہی ان کی عز ت و تو قیر ہے ،ڈا کٹرز کے حقو ق کی جنگ کیلئے وہ اکیلی ہی کا فی ہیں ،آ پ لو گ محنت وایماندا ر ی سے کا م کر یں ،میں آ پ کو اپنا حق ضر ور دلا کر رہو ں گی۔اس موقع پر پی ایم اے پنجا ب کے صدر ڈا کٹر اظہا ر چو ہدر ی ،پروفیسر ڈا کٹر محمد علی ،ڈا کٹر را نا خا ور لطیف نے بھی خطا ب کیا جبکہ پی ایم اے ملتا ن کے صد ر ڈا کٹر مسعود ہر اج نے نشتر میڈیکل یونیو رسٹی کے مسائل وبجٹ اور ضروریات پر روشنی ڈا لی جنہیں وزیر صحت نے جلد حل کر انے کی بھی یقین دہا نی کر ائی۔ علاوہ ازیں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران صوبائی وزیرصحت کا مزید کہنا تھا کہ مریض اور ان کے لواحقین ہسپتالوں کے ایمرجنسی میں ڈاکٹروں سے بڑی امیدیں لگا کر آتے ہیں ایمرجنسی وارڈز کے ڈاکٹرز جب مریضوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترتے تو مریض کا دل ٹوٹ جاتا ہے مریضوں سے محبت کرنے والے ڈاکٹروں کو مریض دل سے دعائیں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ہارنے کے بعد بھی انہیں اتنی عزت ملی ہے کہ وہ اس کو بیان نہیں کرسکتی ہیں میرے الیکشن ہارنے کا ہر شخص کو افسوس ہوا یہاں تک کہ جنرل باجوہ نے بھی ایک تقریب کے دوران مجھے کہا کہ آپ کے ہارنے کا مجھے افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کریں عوام نے قائداعظم کے بعد عمران خان سے توقعات وابستہ کررکھی ہیں کہ وہ ملک میں تبدیلی لا کر اس کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں انہوں نے کہاکہ پی ایم اے ملتان کی طرف سے پیش کردہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا قبل ازیں پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشتر ہسپتال جنوبی پنجاب کاسب سے بڑا ہسپتال ہے لیکن سہولیات کے فقدان، فنڈز کی کمی، ڈاکٹروں اورٹیکنیکل سٹاف نہ ہونے سے مسائل کا شکار ہے ماضی میں لاہور کے ہسپتالوں کے مقابلہ میں جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے لاہور کے1700بستروں کے میو ہسپتال میں 2ہزار نرسیں تعینات ہیں جبکہ نشتر ہسپتال میں یہ تعداد صرف490ہے۔ آپریشن تھیٹرز،ڈاکٹروں کی کمی لیبرروم کے مسائل کے باعث آئے روز لڑائی جھگڑیواقعات ہوتے ہیں اور ان حالات میں ایسے لوگوں کی بھی ایکسپائری کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ جن کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا تھا۔ انہوں نے صوبائی وزیر سے مطالبات کئے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی تمام ایس این ایز کو منظور کیا جائے1700 بستروں کی مناسبت سے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف اور ادویات کے فنڈز دیئے جائیں ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزز کو انڈس گروپ سے واپس لے کر محکمہ صحت کے حوالہ کیا جائے۔ سنٹرل انڈکشن پالیسی کاخاتمہ کیا جائے۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ900کنال ڈسٹرکٹ جیل کی جگہ کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کے لئے مختص کیا جائے۔ شہبازشریف ہسپتال، سول ہسپتال اور فاطمہ جناح گائنی ہسپتال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی بلڈنگ کو کڈنی سنٹر سے واگزار کروایا جائے۔ تقریب سے ڈاکٹر سید محمد علی، ڈاکٹر عمران رفیق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے دورہ نشتر ہسپتال کے موقع پر وائی ڈی اے ملتان کے چیرمین ڈاکٹر حسن چاون ، صدر ڈاکٹر فاران اسلم ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عالم ، ڈاکٹر عتیق ، ڈاکٹر علی رضا ، ودیگر ڈاکٹرز کے وفد نے ا ن سے ملاقات کی جس پر ڈاکٹر حسن چاون نے نشتر ہسپتال کے مسائل ادویات کی کمی ، ان پیڈ ہاوس جاب کا ایشو ، ڈاکٹر سمیر اور ڈاکٹر عمران کے تبادلہ کا مسئلہ ہسپتال میں سکورٹی کا مسائل میڈیکل آفسر پر پابندی ختم کرنے کا مسئلہ ودیگر درپیش مسائل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے وائی ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر حسن چاون اور ان کے وفد کو بھر پور یقن دھانی کروائی کہ یہ تمام مسئلے آئندہ سو دنوں میں مکمل کرکے سٹرکچر لائیں گے جس میں ہر ڈاکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر ترجیح د ی جائیگی۔