’’پھر قلا بازی ؟ ‘‘ دیوان عاشق بخاری کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

’’پھر قلا بازی ؟ ‘‘ دیوان عاشق بخاری کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)لیگی سابق رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق بخاری کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے دیوان عاشق بخاری اور سابق چیف سیکریٹری کاشف مرتضیٰ خان لنگاہ ضمنی الیکشن صوبائی حلقہ 222 میں قاسم خان لنگاہ کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دلوانے کیلئے سرگرم ہیں دیوان عاشق (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

بخاری اپنے بیٹے دیوان محمد عباس بخاری کی ضلعی چیئرمین شپ بچانے کیلئے تحریک انصاف میں شمولیت بتائی جا رہی ہے دوسری جانب یہ بھی ذرائع نے بتایا کہ شاید تحریک انصاف کی قیادت کھاکھی برادری کے امیدوار کی حمایت کیلئے دیوان عاشق بخاری اور قاسم خان لنگاہ کو تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے دعوت دے رہے ہوں صوبائی حلقہ 222سے ملک غلام عباس کھاکھی مرحوم نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے نشست جیتی تھی اور اب اس ضمنی الیکشن میں ملک غلام عباس کھاکھی مرحوم کی اہلیہ شازیہ عباس کھاکھی ، اور احمد کھاکھی تحریک انصاف کے امیدوار ہیں کھاکھی برادری کے مابین متفقہ فیصلہ ہو چکا ہے کے تحریک انصاف کی طرف سے احمد کھاکھی امیدوار ہوں گے دیوان ، لنگاہ برادری کا تحریک انصاف میں شمولیت پر لیگی رکن صوبائی اسمبلی رانا اعجاز احمد نون کے بھتیجے رانا شاہ زیب نون اور صنعتکار حاجی محمد اکرم مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہو سکتے ہیں ٹکٹوں اور شمولیت کا فیصلہ چند روز میں متوقع ہے ۔

امکان

مزید : ملتان صفحہ آخر