ایم پی اے نیاز گشکوری کا آر ایچ سی سنانواں کا دورہ ‘ مسائل حل کرانیکی یقین دہانی

ایم پی اے نیاز گشکوری کا آر ایچ سی سنانواں کا دورہ ‘ مسائل حل کرانیکی یقین ...

کوٹ ادو(نامہ نگار)حلقہ پی پی 278سے ایم پی اے نیاز خان گشکوری نے ار ایچ سی سنانواں ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ تحریک انصاف کے ایم پی اے نیاز خان گشکوری حلقہ پی پی 278 نے آر ایچ سی سنانواں ہسپتال کا فوری دورہ کیا ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں وولٹیج کی کمی ہے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

جس کی وجہ سے ایکسرے مشین بند پڑی ہے جس پر ایم پی اے نیاز خان گشکوری نے فوری طور پر ایکسین کوٹ ادو کو کال کی اور ٹرانسفارمرتبدیل کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہری ہسپتال میں موجود سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں نیاز خان گشکوری کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ کی ابادی کا اکلوتا ہسپتال ہے عمارت خستہ حالی کا شکار ہے میں وزیر اعلی پنجاب سے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کی کی درخواست کرونگامیری کوشش ہے اپنے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جائے تاکہ علاج کی اچھی سہولیات مل سکیں ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی سیٹ خالی پڑی ہیں۔سی او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر صدیق اور ڈی سی مظفرگڑھ سے ملکر فوری طور پر تعیناتی کرائی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے صحافیوں چوہدری الطاف حسین، چوہدری طاہر،منیر حسین،رانا فیصل،چوہدری یاسر، سے بھی ملاقات کی اور علاقائی مسائل اجاگر کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔

نیاز گشکوری

مزید : ملتان صفحہ آخر