بہاولپور ، لینڈ مافیا آپے سے باہر ، کمرشل اراضی پر قبضہ ، قبرستان بھی ٹارگٹ
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بااثرلینڈمافیاکے سرغنہ نے عملہ فیلڈ سے ملی بھگت کرکے کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی پرقبضہ کرلیا قبرستان کی اراضی پربھی تعمیرات شروع کر دی گئیں‘بورڈ(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
آف ریونیو پنجاب سے گورنمنٹ شیڈول ریٹ پرادائیگی کاکیس منظور کرایابغیرادائیگی قبضہ کرکے کمرشل مارکٹیں اوردکانیں بنالیں۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ چک نمبر13 الف بی سی شمالی کے رہائشی کونسلرلعل خان نے ڈپٹی کمشنر بہاولپورکورتحریری درخواست میں انکشاف کیاہے کہ بااثر لینڈمافیاکے سرغنہ طارق حسین نے چک نمبر13 الف بی سی شمالی کے مربع نمبر11کے کیلہ جات نمبر16,15,6,5 اور25 پرغیرقانونی قبضہ کررکھاہے عملہ فیلڈ کی ملی بھگت سے بورڈ آف ریونیو پنجاب کودھوکہ دیتے ہوئے گورنمنٹ شیڈول ریٹ پررقبہ کی ادائیگی کاکیس منظورکرایاوربغیرادائیگی کئے قبضہ کرلیاوہاں پرکمرشل مارکٹیں دکانیں‘مکان اورباغیچے بنارکھے ہیں اس کے علاوہ مقامی قبرستان کیلئے مختص کی گئی اراضی پربھی قبضہ کرلیاہے اس نے تحریرکیاہے کہ بحیثیت کونسلر ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اصل صورتحال بارے اعلی حکام کوآگاہ کرے انہوں نے فوری کاروائی کرکے لینڈمافیاکے سرغنہ طارق حسین کے زیرقبضہ کمرشل سرکاری اراضی واگزار کرانے کامطالبہ کیاہے۔
لینڈ مافیا