پیشی کیلئے آئے مدعی پر مخالف پارٹی کا تشدد
ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ کورٹ کا سیشن گیٹ میدان جنگ بن گیا۔(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
پیشی پر آئے مدعی مقدمہ کو مخالف پارٹی کے 5 افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیل کے مطابق محمد علی ولد شوکت علی جوکہ2017 ء میں ہونے والے معمولی لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت کیلئے پیشی پر آیا تھا۔ مدعی محمد علی کیس کی سماعت کے بعد جب سیشن گیٹ پر پہنچا تو مخالف پارٹی کے محمد عرفان نے چار نامعلوم افراد کے ہمراہ محمد علی پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا حملے کے نتیجہ میں محمد علی کا سر پھٹ گیا۔ تھانہ چہلیک کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی اور زخمی محمد علی کو طبعی امداد کیلئے اپنے ساتھ لے گئی پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزمان فرارجبکہ سیشن گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار خاموش تماشائی بن کر دیکھتے رہے۔
مدعی