قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

سماعت مزید گواہان کی شہادتوں کیلئے24 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں گزشتہ روز پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ملزم مفتی عبدالقوی سمیت دیگر ملزمان عدالت ازخود پیش ہوئے۔ سماعت میں مقدمہ کے گواہ نقشہ نویس عرفان حیات کی شہادت بھی قلمبند کی گئی جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔

قندیل بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر