مقتول صحافی سپرد خاک ، ربد الحکیم میں شٹروڈاؤن ہڑتال ، 3مشکوک افراد گرفتار ، تفتیش شروع

مقتول صحافی سپرد خاک ، ربد الحکیم میں شٹروڈاؤن ہڑتال ، 3مشکوک افراد گرفتار ، ...

عبدالحکیم ‘ کبیروالا( نمائندہ خصوصی ‘ سپیشل رپورٹر ‘ سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان دوران ڈکیتی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی محمد سعید بٹ کی نمازہ جنازہ ریلوے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزیزواقارب،دوستوں،صحافیوں اور شہریوں نے شرکت کی،اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار اور رقت آمیز مناظر تھے۔جبکہ مولانا طارق جمیل نے ڈکیتی میں جاں بحق ہونے والے محمد سعید بٹ کی نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ مسلمنوں کو فرقہ واریت کو ختم کر کے امت واحدہ بننے کی کوشش کرنی چاہیے، نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر خانیوال کیجانب سے اسٹنٹ کمشنر کبیروالہ چوہدری عبدالغفار،ڈی پی او خانیوال کی جگہ ڈی ایس پی کبیروالہ کیونکہ ڈی پی اواور ڈی سی خانیوال آر پی او کی مٹینگ میں خانیوال گئے ہوئے تھے۔نماز جنازہ میں انچارج سی آئی سٹاف ضلع خانیوال محمد سعید خان انچارج تھانہ حویلی کورنگہ میاں عطاللہ،ڈی ایس پی ٹریفک کے علاوہ اخبار وں سے وابستہ ضلع خانیوال ملتان فیصل اباد اور جھنگ کے اضلاع کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ میں علاقہ کے عوام نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی محمد سعید بٹ کو ان کی والدہ اور اور والد کے پہلو مین قبرستان بستی نعمت پورہ میں دفن کیا گیا۔ علاوہ ازیں مرکزی انجمن تاجراں عبدالحکیم کی اپیل پر محمد سعید بٹ کے بہمیانہ قتل پر پورے عبدالحکیم میں شٹر داون ہڑتال کی گئی ،تما دوکانیں اور کمرشیل بازار مکمل بند رہے ، مرکزی انجمن تاجراں کے صدر مہر محمد اشرف تھراج جنرل سیکرٹری چوہدری مدثر جمیل سیلمی ، انجمن کریانہ مرچنٹ ایسویسی ایشن کے صدر خالد میو اور میاں امجد بٹ، پیسٹ سائیڈ یونین کے صدر محمد شفیق بٹ ،اور چوہدری دلشاد،راشد محمود چوہدری ، پرویز چوہدری، میونسپل کمیٹی عبدالحکیم کے چئیرمین حاجی عبدالطیف، پاکستان مسلم لیگ سٹی عبدالحکیم کے صدرعلی اکبرصدیقی اور دیگر نے محمد سعید بٹ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ادھرپولیس عبدالحکیم نے محمد سعید بٹ کے بڑے بھائی حاجی محمد اشرف بٹ کی مدعیت میں قتل عمد اور ڈکیتی کی ایف آر درج کر کے مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ،اس سلسلے میں ڈی ایس پی کبیروالہ ڈی ایس پی ٹریفک نے انچارج سی آئی سٹاف سعید خان ،اور انچارج تھانہ حویلی کورنگہ میاں عطااللہ کے ہمراہ وقوعہ والی جگہ کا بغور معائنہ کیا ، سی سی ٹی وی کیمروں اور موبائل فون کی آنے جانے والی کالوں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے پولیس کوشاں ہے ڈی ایس پی کبیروالہ نے بتایا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق تاجر وصحافی کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ،جبکہ پولیس نے3مشکوک افراد حراست میں لیکر تفتیش کاعمل شروع کردیا،تاجر وصحافی محمد سعید بٹ کو ڈکیتی کے بعد قتل کیئے جانے کے واقعہ پر شہریوں نے شدید ردعمل کے طور پرآج بھی دکانیں بند رکھیں پورا شہر سوگ میں ڈوبا رہا پولیس نے تین مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے،ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن عبدالحکیم ملک رسول بخش نے بتایا کہ پولیس سائنسی بنیادوں پر مقدمہ کی تفتیش کررہی ہے بہت جلد ملزمان کو بے نقاب کردیں گے،علاوہ ازیں ضلع بھر کی صحافتی تنظیموں اور شہر ونواح کی سماجی ،سیاسی و تاجر تنظیموں کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ ریلوے گراؤنڈ عبدالحکیم میں عالمی سکالر مولانا طارق جمیل نے پڑھائی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے متوفی کے دوست احباب و عزیز واقارب دھاڑیں مار مار کر رو تے رہے۔ دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی محمد سعید بٹ کے لواحقین سے زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی سماجی ،سیاسی اور صحافی برادری کی شخصیات نے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔ انجمن صحافیاں وپریس کلب (رجسٹرڈ) کبیروالا کی جانب سے پریس کلب کبیروالا کے صدر حفیظ سعیدی کی قیادت میں چوک ٹاؤن ہال کبیروالا میں سینئر صحافی اور پریس کلب عبدالحکیم کے سابق صدر محمد سعید بٹ کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہر ے سے عہدیداران وممبران سید فرخ رضا ،سردار سجاد احمد خان سیال،سید ذوالقرنین حیدر بخاری ،ملک عمر طارق،محمد حسین روفی ، محمد شفیق صدیق دھاریوال،چوہدری ندیم جاوید گل،راؤ ظفر اقبال،محمد ارشد سنگا،ملک ارسلان حسن ،محمد آصف رانا ،محمد اسلم شاہداور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی محمد سعید بٹ کا دوران ڈکیتی مزاحمت پر بہیمانہ قتل ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،صحافی برادری سعید بٹ کے قاتلوں کو قرارو اقعی سزا ملنے تک کسی صورت بھی چین سے نہیں بیٹھے گی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے سعید بٹ کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔علاوہ ازیں موبائل یونین کبیروالا ،انجمن تاجران کبیروالا ،سول سوسائٹی کبیروالا کی جانب سے بھی عبدالحکیم کے تاجراور سینئر صحافی سعید بٹ کے بہیمانہ قتل کے خلاف چوک ٹاؤ ن ہال کبیروالا میں احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا،جس کی قیادت موبائل یونین کبیروالا کے صدر چوہدری سعید اقبال گل،تاجر اتحاد گروپ کبیروالا کے صدر میاں عبدالستار اور سردار سجاد احمد خان سیال نے کی ۔احتجاجی مظاہر ے سے چوہدری عبدالرشید ارائیں ،چوہدری اسلم شاہد،چوہدری علی ظفر ،منیر خان پٹھان ،شیخ راشد ندیم،ملک تصور حسین کھوکھر ،فیضان عطاری،رفاقت حسین جوئیہ اور دیگر نے خطاب کیا اور ضلع بھر میں ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحکیم جیسے سانحات کے رونما ہونے سے تاجر برادری میں خوف وہراس بڑھ رہا ہے ،اگر ضلعی انتظامیہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے تو ضلع بھر کی تمام تاجر اور صحافی برادری اپنے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہوجائیں گی۔ انجمن تاجران بارہ میل انجمن صحافیان وپریس کلب بارہ میل کا عبدالحکیم کے تاجروسینئرصحافی سعید بٹ کے بہیمانہ قتل پر احتجاجی مظاہرہ،ضلع خانیوال میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتو ں پر تشویش، پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ،صحافیوں کے مال وجان کاتحفظ، قاتلوں کی فوری گرفتاری اور ان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق عبدالحکیم کے رہائشی تاجر اور سینئرصحافی سعید بٹ کے بہیمانہ قتل پر بارہ میل کی تاجر وصحافی برادری سراپا احتجاج گزشتہ روز بارہ میل پریس کلب کے سامنے انجمن تاجران بارہ میل ،انجمن صحافیان وپریس کلب بارہ میل کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدرانجمن صحافیان وپریس کلب بارہ میل بابر عمران،جنرل سیکرٹری عامر شوکت ،صدر انجمن تاجران بارہ میل راؤ ادریس خاں،جنرل سیکرٹری ندیم بھائی نے کی مظاہرین نے ضلع خانیوال میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ مرحوم سعید بٹ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائے جائے او رحکومت پنجاب صحافیوں کے مال وجان کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرے مظاہرین نے اعلان کیا کہ نوجوان صحافی سعید بٹ کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر