ایس ڈی او کینال سب ڈویژن کا ملتان سے تبادلہ ، محسن نذیر کا حکم ماننے سے انکار

ایس ڈی او کینال سب ڈویژن کا ملتان سے تبادلہ ، محسن نذیر کا حکم ماننے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)محکمہ آبپاشی ملتان زون کے چیف انجینئر نے اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن، پانی چوری کی روک تھام نہ کرنے ودیگر الزامات کے تحت ملتان کینال سب ڈویثرن کے ایس ڈی او محسن نذیر کا تبادلہ کر دیا ہے اور اسے سیکرٹری آبپاشی پنجاب کے آفس میں رپورٹ کر نے کاحکم دیا ہے جبکہ مذکورہ ایس ڈی او نے تبادلے کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے اور تبادلہ رکوانے کیلئے انتظامیہ کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے ۔ معلوم (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

ہوا ہے کہ نہری پانی چوری کی وارداتوں کو شکایات موصول ہونے کے باوجود ا س پر کارروائی نہ کرنا کاشتکاروں کے حق میں فیصلہ ہونے پر بھی اس پر عملدرآمد نہ کرانے کی شکایات انتظامیہ کو موصول ہوئیں لیکن کاشتکار پانی سے محروم رہے کرپال پور مائنر کی کنکریٹ لائیننگ میں بے قاعدگیوں پائی گیءں۔ انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ ایس ڈی او کو شکایات کے ازالے کی ہدایت کی گئی لیکن اس پت بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ ملتان کے سابق ایم پی اے شیخ خلیل کی بیٹی زرعی رقبے کا منظور شدہ پانی اسے مل رہا تھا اس کے حق میں فیصلہ ہونے کے باوجود ایس ڈی او محسن نذیر نے اس پر عملدرآمد نہیں کرایا اور مذکورہ خاتون پانی سے محروم رہی اس کی شکایت شیخ خلیل مرحوم کے داماد جودت کامران نے سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) شیر عالم کو کردی سیکرٹری نے چیف انجینئر ملتان زون کو مذکورہ ایس ڈی او کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ اب ایس ڈی او نے سیکرٹریٹ آفس میں رپورٹ کرنے کے بجائے انجینئرز ایسوسی ایشن کا سہا را لے لیا ہے اور ہڑتال کرنے کیلئے ان سے رابطے شروع کر دیئے ہیں انتظامیہ کے مطابق تمام شکایات حقائق پر مبنی ہیں میرٹ پر تبادلہ کیا گیا ہے عملدارآمد نہ کرنے پر چارج شیت تیار کی جارہی ہے اس سے قبل بھی تبادلہ ہونے پر سروسز تربیونل سے اسی ایس ڈی او نے تبادلہ رکوا لیا تھا اب پیڈا یکٹ کے تحت بھی کارروائی ہوگی۔
تبادلہ