پی پی رہنما بابل بھیو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

پی پی رہنما بابل بھیو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے 56 لاکھ روپے کی غیر قانونی ٹرانزکشن سے متعلق پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی بابل بھیو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو 56 لاکھ روپے کی غیر قانونی ٹرانزکشن سے متعلق سماعت ہوئی۔ پیپلزپارٹی کیسابق رکن سندھ اسمبلی بابل بھیو کو ریمانڈ کے لیئے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ وکیل صفائی نورمحمد دائیو نے موقف اختیار کیا کہ نیب نیاپنے ہی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔نیب 10کروڑ سے کم کرپشن یا اٹرانزکشن کی نہ انکوائری کرسکتا ہے اور نہ ہی ریفرنس بناسکتا ہے۔ نیب افسران اپنے ہی قانون کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔ وکیل صفائی نے تفتیشی افسر کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنی رپورٹ میں کچھ نہیں ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ یہ رپورٹ تو آپ نے اپنے اعلی افسران کوبھیجی تھی یہ ان کے پاس کیسے پہنچ گئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مجھے نہیں پتہ یہ رپورٹ تمام افسران کوبھیجی جاتی ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے استدعا کی کہ ملزم کا 14 روزہ ریمانڈ دیا جائے۔ملزم کے خلاف انکوائری چل رہی شواہد اکٹھے کرنے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر