کراچی ، ایک اور سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی

کراچی ، ایک اور سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی

کراچی (کرائم رپورٹر) شہرقائد کے علاقے سچل سے گن پوائنٹ پر ایک اور سرکاری گاڑی چھین لی گئی، سرکاری گاڑی سندھ اسمبلی کے افسران کو الاٹ تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل سے گن پوائنٹ پر ایک اور سرکاری گاڑی چھین لی گئی، گاڑی سندھ اسمبلی کے افسران کو الاٹ تھی، گاڑی کا نمبر جی ایس ایس 748 ہے، سرکاری افسر دوستوں سے ملنے آیا ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھین لی۔سچل میں سرکاری گاڑی چھیننے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا، مقدمہ سرکاری افسر کے ملازم فرحان علی کی مدعیت میں تھانہ سچل میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی میں سوار ملازم کو گن پوائنٹ پر اتارا اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر