پروین رحمان قتل کیس،ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

پروین رحمان قتل کیس،ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان قتل میں گرفتار ملزم رحیم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں جوڈیشل کمپلیکس میں اورنگی پائلٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم رحیم سواتی کی درخواست ضمانت پر طرفین کے دلائل مکمل ہوگئے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم رحیم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ استغاثہ کی جانب سے آج بھی کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے ایس ایس پی ویسٹ کو گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدگی ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ پولیس کے مطابق پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 میں آفس جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا تھا۔