انتظار قتل کیس، سابق پولیس انسپکٹر کے وارنٹ جاری

انتظار قتل کیس، سابق پولیس انسپکٹر کے وارنٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے انتظار قتل کیس میں مفرور ملزم سابق پولیس انسپکٹر طارق رحیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے انتظار قتل کیس میں ملوث مفرور ملزم طارق رحیم کے وارنٹ جاری کردیے گئے، عدالت نے پولیس کو ملزم طارق رحیم کو 25 ستمبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ملزم کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت اور سندھ ہائی کورٹ مسترد کرچکی ہے۔ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے ملزم طارق رحیم روپوش ہیں، جبکہ انتظار قتل کے مقدمے میں اینٹی کارلفٹنگ کے 8اہلکار گرفتار ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر