طالبہ کو ہراساں کرنے سے متعلق رپورٹ چیف جسٹس کو ارسال

طالبہ کو ہراساں کرنے سے متعلق رپورٹ چیف جسٹس کو ارسال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہید بے نظیر آباد یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے متعلق سیشن جج بے نظیر آباد، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی بے نظیر آباد نے ابتدائی رپورٹ چیف جسٹس کو ارسال کردی۔ تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر آباد یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے حوالے سے سیشن جج بے نظیر آباد، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی بے نظیر آباد نے ابتدائی رپورٹ چیف جسٹس کو ارسال کردی۔ رپورٹ کے مطابق شعبہ انگریزی کی طالبہ فرزانہ جمیل نے شعبے کے سربراہ پروفیسر عامر خٹک اور وائس چانسلر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کے والد اور دیگر کے خلاف حملے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ مقدمات میں نامزد ملزمان نے ضمانت حاصل کرلی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر