عارف علوی کا انتخاب ملک کیلئے خوش آئند ہے،عبدالرحمن سلفی

عارف علوی کا انتخاب ملک کیلئے خوش آئند ہے،عبدالرحمن سلفی

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی ٗ پروفیسر مولانا محمد سلفی ٗ مفتی محمد انس مدنی ٗ فیصل حسان سلفی ٗ صہیب شاہد ٗ مولانا عبدالوکیل ناصر ٗ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی ٗ مفتی جاسم سلفی ٗ قاری ابراہیم ٗ جونا گڑھی حشمت اللہ صدیقی ٗ قاضی عبدالسمیع ٗ محمد عاصم شیخ ٗ عبیداللہ سلفی و دیگر علماء اہل حدیث و رہنماؤں نے نو منتخب صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتخاب پاکستان کے نظریہ سلامتی و استحکام اور ترقی کے لئے خوش آئند ہے ۔وہ ایک محب وطن سلجھے ہوئے اور قدآور سیاسی شخصیت و خاندان کے نامور سپوت ہیں ۔وہ قومی ٗ عوامی مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور انہوں نے اس موقع پر جن اہم قومی امور و مسائل کے حل کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ وہ لائق تحسین ہے ۔ علماء حدیث ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور ان کی قومی خدمات کے لئے ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں ۔وہ ملک میں عدل و انصاف ٗ مساوات ٗ قومی ہم آہنگی و اسلامی اقدار کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ جس کے لئے پوری قوم کی حمایت انہیں حاصل رہے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر