آئی جی سندھ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا

آئی جی سندھ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کے جملہ سینئرپولیس افسران کیجانب سے آئی جی سندھ امجدجاویدسلیمی کے اعزاز میں گزشتہ شب الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں سندھ پولیس رینج، زونز اور ڈسٹرکٹس کے سینئرپولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں آئی جی سندھ کی مختصر مدت میں سندھ پولیس کی فلاح وبہبود ودیگر شعبہ جات کیلئے انتہائی محنت وجانفشانی سے اٹھائے گئے مجموعی امور واقدامات کو قابلِ تعریف اور لائق ستائش قرار دیا۔اس موقع پر شرکاء نے مزید کہا کہ الیکشن2018ء ؁ اور دیگر ایونٹس کے پرُامن انعقاد کے حوالے سے آئی جی سندھ امجدجاویدسلیمی کی سندھ پولیس کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انکی باالخصوص پولیس ملازمین کے مسائل اور مشکلات کے اذالوں کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔تقریب سے دورانِ خطاب ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے تمام اضلاع میں ریسورس مینجمنٹ سسٹم (RMS)کے تحت اسٹورز کا قیام،پولیس ملازمین کے بچوں کی میرج گرانٹ کے تحت مختص رقوم میں اضافہ،اسکالرشپ کو مزید آسان بنانا، بینویلنٹ فنڈز کے تحت بیواء فنڈز میں اضافہ اور اس مد میں زیرِالتواء کیسز کو فوری طور پر حل کرنے اور بیواؤں کے اکاؤنٹ میں رقوم کی آن لائن منقلی وغیرہ جیسے جملہ اقدامات ناصرف لائق ستائش بلکہ قابلِ تحسین بھی ہیں۔ ئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے سی پی او افسران کیجانب سے اپنے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کے اہتمام پر انکا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کے افسران اور جوان انتہائی لائق اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے مالامال ہونے کے ساتھ ساتھ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی اور لائحہ عمل کا بھی بخوبی ادراک رکھتے ہیں اور یہ ایک مکمل ڈسپلن فورس ہے۔مجھے اُمید ہیکہ پولیسنگ میں بہتری اور کارکردگی کو نمایاں رکھنے کا عمل سندھ پولیس ناصرف جاری رکھی گی بلکہ اس ضمن میں عمل داری کے جملہ اُمور کو بھی انتہائی منظم اور مربوط بنائیگی۔تقریب کے ختتام پر ایڈیشنل آئی جی سندھ نے آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی کو سندھ پولیس کی جانب سے تحفہ اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر