یوتھ پارلیمنٹ کے تحت کانفرنس کا انعقاد ، شہداء کو خراج عقیدت

یوتھ پارلیمنٹ کے تحت کانفرنس کا انعقاد ، شہداء کو خراج عقیدت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)65کی جنگ میں پاکستانی عوام نے افواج پاکستان کا بھرپور ساتھ دیکر دشمن کے ارادوں کو ناکام بنایا آج بھی قوم میں وہی جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار سابق گورنر سندھ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے یوم دفاع و شہداء پر اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور یوتھ پارلیمنٹ کے تحت کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کیا، وہ بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک تھے، کانفرنس کا مقصد وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنیوالے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا تھا، اس موقع پر سابق گورنر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان آج بھی اپنے دل میں 1965کا جذبہ رکھتی ہے، ہمارا ہر ایک سپاہی اپنے ملک کے دفاع میں اپنی جان دینے کو تیار ہے، انھوں نے شرکاء کو بتایا کہ 1965کی جنگ میں بحیثیت کپتان اپنی خدمات انجام دیں، 17دنوں تک جاری رہنے والی جنگ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کرکے دشمن کے زیادہ تر رقبے پر فتح حاصل کی۔ بھارت کے زیادہ جنگی قیدی ہمارے پاس تھے۔کانفرنس سے ہارون احمد(سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزحکومت سندھ) ڈاکٹر جمیل احمد ( سندھ پولیس)، کموڈور اکبر نقی ، شہلا قریشی ( ایس ایس پی سندھ پولیس) ، مہتاالدین چاولہ (بزنس لیڈر) ڈاکٹر سیفی الدین صدیقی ( سی ای او میریٹوریس گروپ)سمیت پاکستا ن کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور نوجوانوں سے یوم دفاع وشہداء پر اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ سیکریڑی اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ گوررنمنٹ آ ف سندھ ہارون احمد خان نے یوتھ پارلیمنٹ کوکا میاب پروگرام پیش کرنے پر مبارکباددیتے ہو ئے کہا کہ نوجوان اس ملک کی اصل طاقت ہیں جو افواج پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اورآج ملک کا ہر شہری افواج پاکستان کے سات ملکر ملک اور قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے ک لیے کوشاں ہیں۔ اس مو قع پر چئیر مین یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر نے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوانوں میں ملک سے محبت کا جذبہ کسی طور کم نہیں،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے صحیح مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، پشاور سے تعلق رکھنے والا شہید اعتزاز احسن کی واضح دلیل ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اس وقت ملک کی آبادی کا کل ساٹھ فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ تقریب میں شریک نامور اسکولوں کے بچوں نے یو م دفا ع کے حوالہ سے ٹیبلو پیش کیے جسے شرکاء نے خوب سراہا، اس موقع پر ایک تقریری مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی کے بہترین 20 مقررین نے حصہ لیا اس تقریری مقابلے کے ججز ادریس غازی، فرحانہ اویس اور راحیل اختر تھے، تقریری مقابلوں میں پوزیشن لینے والوں کو انعامی رقم پیش کی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر