سوشل فورم کے ارکان آج مزار قائد پر حاضری دینگے

سوشل فورم کے ارکان آج مزار قائد پر حاضری دینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوشل اسٹوڈنٹس فورم، راہنما سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن اور پیام پاکستان کے اراکین و راہنما کرنل احتشام، کیپٹن ایم ضیاء عالم، اقبال یوسف، محمد اسلم خان، نفیس احمد خان، سیما حفیظ، پرویز علی، شاکر رضا، سعید عالم، ناز عارف، مسعود احمد وصی اور دیگر کے ہمراہ مرزار قائد پر قائد اعظم کی 70 ویں برسی کے موقع پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ اس موقع پر اسکاؤٹ کا دستہ بھی سلامی دے گا۔ نفیس احمد خان نے کہا کہ ہم قائد اعظم کی بے باک قیادت اور پاکستان کے لیے انکی بے لوث قیادت پر انہیں زبردست خراجِ عقید پیش کریں گے۔ قائد اعظم نے اپنا سب کچھ پاکستان کے لیے وقت کردیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر