مسلم کانفرنس نے ملک کیلئے گراں قدرخدمات سرانجام دیں،اقبال قریشی
مظفرآباد (خبرنگار خصوصی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس لاہورسرکل کے صدر حاجی محمد اقبال قریشی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس واحد جماعت ہے جس نے ملک کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔میری آزادکشمیر کے تمام عوام سے التماس ہے کہ وہ مسلم کانفرنس کی تنظیم سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنا ووٹ مسلم کانفرنس کو دیں مسلم کانفرنس نے ہمیشہ آزادکشمیر کی عوام کا خاص خیال رکھا ہے ہر مشکل گھڑی میں مرحوم سردار عبدالقیوم خان نے کشمیریی عوام کی ترجمانی کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر پاکستان و بیرونی ممالک میں جماعت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کی جو شمع مجاہد اول نے جلائی تھی اس کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔حاجی محمد اقبال قریشی نے کہا مسلم کانفرنس ایک ریاستی سیاسی جماعت ہے۔ اور ریاست کی عوام مسلم کانفرنس کے ساتھ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ مسلم کانفرنس نوجوانوں کے اندر ایک نئی سوچ پید ا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی چلی آرہی ہے۔ اور نوجوانوں کو ان کی قابلیت کے مطابق روزگار مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ اور صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے ہمیشہ نوجوانوں کیے روزگار کی خاطر ریاست کے اندر مواقع فراہم کیے۔اسی لیے نوجوانوں نے ہمیشہ اپنا اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے ماضی میں ریاست بھر میں تعمیر و ترقی کے اقدامات کیے اور ریاستی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے منصوبے بنائے جس کی ماضی میں مثال تک نہیں ملتی۔