پانی کو محفوظ نہ بنایا تو نسلوں کامستقبل خطرے میں ہوگا،سلیم بٹ

پانی کو محفوظ نہ بنایا تو نسلوں کامستقبل خطرے میں ہوگا،سلیم بٹ

مظفرآباد (سٹی رپورٹر)سابق سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما ء محمد سلیم بٹ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعلان پر ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم کئے گئے فنڈ میں ایک ہزار ڈالر جمع کروانے کا اعلان کر دیا سابق سپیکر اسمبلی آئندہ چند دنوں میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کر کے چیک ان کے حوالے کریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر محمد سلیم بٹ کا کہنا ہے کہ ڈیم زندگی ہیں اگر پانی کی ذخائر کو محفوظ نہ کیا گیا تو ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے ایک بڑا ویثرن قوم کو دیا ہے پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر نا گزیر ہے اوررسیز پاکستانی اور کشمیری پاکستان کی ترقی خوشحالی اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے کی جانیوالی اس جدوجہد میں وزیراعظم پاکستان کا ساتھ دیں ڈیموں کی اپنے فنڈز سے تعمیر دنیا کو دکھا دے گی کہ پاکستان کے عوام ملک کی بقاء کیلئے اپنا بھرپور حصہ ڈال سکتے ہیں اس چیلنج میں ہم سب نے مل کر کامیابی حاصل کرنی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے شروع کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے جسکی کامیابی کیلئے پاکستان کے عوام اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری بھرپور کردار ادا کریں گے اورسیز کشمیری ڈیموں کی تعمیر کیلئے آگے آئیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر