تمام جلوس و مجالس کو تین پرتوں میں سکیورٹی مہیا کی جائے،سی پی او

تمام جلوس و مجالس کو تین پرتوں میں سکیورٹی مہیا کی جائے،سی پی او

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) سٹی پولیس آفیسرعباس احسن نے ضلع بھر کے تمام افسران کے ساتھ اھم اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔تمام افسران کو محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا ۔میٹنگ میں ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،اورایس ایچ اوزضلع راولپنڈی نے شرکت کی ۔سی پی او راولپنڈی نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے آمد ہ محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تمام افسران انتظامات کو حتمی شکل دیں ۔تمام افسران ٹیم ورک کی طرز پر کام کریں،تمام جلوس و مجالس کو تین پرتوں میں سکیورٹی مہیا کی جائے ۔تمام منتظمین جلوس و مجالس سے پابندی وقت اور اشتعال والے مقامات کے متعلق ضمانتی بیان حلفی حاصل کریں ۔تمام رضا کاروں کی تصدیق کو جلد ازجلد مکمل کر کے انہیں ڈیوٹی کے متعلق بریف کریں۔جلوس کے روٹ اور مجالس کے مقامات کوتما م افسران دوبارہ چیک کر کے وہاں پر لگائی جانے والی نفری کی تعیناتی کو حتمی شکل دیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر