سپریم کورٹ بارآزادکشمیر کے انتخابات کا شیڈول جاری،28ستمبر کو پولنگ ہو گئی

سپریم کورٹ بارآزادکشمیر کے انتخابات کا شیڈول جاری،28ستمبر کو پولنگ ہو گئی

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)سپریم کورٹ بار کے انتخابات کا شیڈول جاری،28ستمبر کو پولنگ ہو گئی۔انتخابات میں سپریم کورٹ بار کے 5سوکے لگ بھگ وکلاء/ممبران حصہ لیں گے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن برائے سال 2018-19 کے انعقاد کیلئے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری شبیر احمد ایڈووکیٹ نے میر شرافت حسین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی سربراہی میں الیکشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دی تھی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میر شرافت حسین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مظفرآباد بورڈ کے چیئرمین جبکہ حاجی منصب داد خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سردار طاہر انور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راولاکوٹ کمیٹی کے ممبران ہونگے۔الیکشن بورڈ نے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے الیکشن برائے سال 2018-19کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔شیڈول کے مطابق ووٹرز کی حتمی فہرست 20 ستمبر تک جاری کر دی جائے گی۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 25ستمبر 2018کو وصول کیے جائیں گے۔جانچ پڑتال 26 ستمبر 2018 کو ہو گی،کاغذات کی واپسی 27ستمبر 2018کو ہو گی۔امیدواران کی حتمی فہرست 28ستمبر 2018کو جاری کر دی جائے گی۔اور 13اکتوبر 2018 صبح 9بجے تاسہہ پہر 2بجے کے دوران مظفرآباد،میر پور اور راولاکوٹ میں پولنگ ہو گی۔اور کاغذات نامزدگی بھی ان تینوں مقامات پر وصول کئے جائیں گے الیکشن بورڈ کی جانب سے وکلاء کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ 20ستمبر 2018تک اپنے ذمہ جملہ واجبات کی ادائیگی کرتے ہوئے ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروائیں،20ستمبر 2018کے بعد ووٹر لسٹ میں نام کا اندراج نہیں ہو سکے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر