مظفرآباد،ایڈمنسٹریٹر ایم سی کا مرکزی امام بارگاہ کادورہ،انتظامات کاجائزہ لیا

مظفرآباد،ایڈمنسٹریٹر ایم سی کا مرکزی امام بارگاہ کادورہ،انتظامات کاجائزہ ...

مظفرآباد( خبرنگار خصوصی)محرم الحرام کی آمد آمد،ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن کا مرکزی امام بارگاہ کادورہ انتظامات کا جائزہ ،سٹریٹس لائیٹس فوری بحال ،مرکزی امام بارگاہ کے راستوں کی صفائی کے احکامات جاری،یوم عاشورہ کے دوران 24گھنٹے فائیر بریگیڈ کے عملہ کو موقع پر حاضر رہنے کی ہدایت ،تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹر بلدیہ میونسپل کارپوریشن خواجہ اعظم رسول نے چیف آفسیر بلدیہ سید مقصود کاظمی ،ن لیگ یوتھ ونگ سٹی کے صدر ارم قریشی اور دیگر سٹاف کے ہمراہ دارلحکومت کی مرکزی امام بارگا ہ کا دورہ کیا اور محرم الحرم کے دوران مرکزی امام بارگاہ کے راستوں کی صفائی ستھرائی،سٹریٹس الائیٹس اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے شعبہ صفائی ستھرائی او ر شعبہ ،سٹریٹس الائیٹس بحالی کے عملہ کو فوری جاری کا م مکمل اور فائیر بریگیڈ کے عملہ کو24گھنٹے موقع پر حاضر رہنے کی ہدایت جاری کیں، اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ کے ذمہ داران نے ایڈ منسٹرئیر میونسپل کارپوریشن کا مکمل تعاون کرنے پر شکریہ اداکیا خواجہ اعظم رسول نے کہاکہ محرم الحرم کے دوران میونسپل کارپوریشن شرکاء مجالس اور عزاداران کی خدمت کے لیے پیش پیش رہے گا دارلحکومت کی تمام امام بارگاہوں کی صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر