پی ٹی آئی حکومت عوام دشمن اقدامات کررہی ہے،سجاد خان

پی ٹی آئی حکومت عوام دشمن اقدامات کررہی ہے،سجاد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60کے لئے نامزدامیدوارسجادخان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اقتدارمیں آتے ہی عوام دشمن اقدامات اٹھا رہی ہے جن کے باعث عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں گیس اورکھاد کی قیمتیں بڑھا نے پرغورکیاجارہاہے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیاجاچکاہے جس سے مہنگائی کی نئی لہراٹھے گی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دورمیں عوام کوریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے ہیں میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے راولپنڈی میں 80 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصو بے دیئے ہیں جن کی بدولت راولپنڈی کے عوام نے 25جولائی کومسلم لیگ ن کے امیدواروں کولاکھوں کی تعداد میں ووٹ دیئے ہیں اب 14اکتوبرکوہونے والے ضمنی الیکشن میں راولپنڈی کے عوام صرف مجھے ووٹ دے کرکامیاب کریں گے اور پی ٹی آئی کے امیدوارسمیت دیگرتمام مخالف امیدواروں کومستردکر دیں گے ہریونین کونسل میں انتخابی مہم کے دوران عوام نے مجھے اچھا رسپانس دیاہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے این اے 60میں چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈکے علاقے جھنڈاچیچی میں اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف عوامی گروپوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کے ہمراہ جھنڈاچیچی کے ممبرچوہدری چنگیزخان اورعلاقہ کے متعددمعززین بھی تھے اس موقع پرسجادخان نے کہاکہ ہماری توقع سے زیادہ این اے 60کے عوام میں مسلم لیگ ن کے امیدوارکے حق میں جوش وخروش دیکھنے میں آیاہے جس سے اس امرکاپتہ چلتاہے کہ 14اکتوبرکومسلم لیگ ن کے امیدوارکی فتح کی نویدلے کرطلوع ہوگا۔