عمران خان نے جووعدے کیے ضرورپورے کرینگے،راجہ یاسرسرفراز

عمران خان نے جووعدے کیے ضرورپورے کرینگے،راجہ یاسرسرفراز

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز نے کہا ہے کہ عوام تھوڑا انتظار کریں ان شاء اللہ عمران خان نے پورے سسٹم کو تبدیل کرکے عوامی مشکلات ختم کرنے کا جو عہد کیا ہے وہ ضرور پورا ہوگا۔ وہ کوٹ سرفراز میں اپنے استقبال کیلئے آئے ہوئے ہزاروں افراد سے خطاب کررہے تھے۔ صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز کو ایک بڑی ریلی کی شکل میں نیلہ انٹر چینج سے چکوال شہر لایا گیا۔ اس موقع پر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا اور اس موقع پر راجہ یاسر سرفراز زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔نیلہ انٹر چینج سے چکوال شہر تک کا فاصلہ چار گھنٹے میں طے کیا گیا۔ راجہ یاسر سرفراز نے شاندار اور تاریخی استقبال کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ عوام کے مسائل اب حل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر