چکوال،صوبائی وزیرعماریاسرکابلکسرانٹرچینج پربھرپوراستقبال

چکوال،صوبائی وزیرعماریاسرکابلکسرانٹرچینج پربھرپوراستقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کا بلکسر انٹرچینج پر بھرپور استقبال میں چکوال سے مسلم لیگ (ق) کے ورکروں کی بھرپور شرکت۔ ملک حفیظ انجم اور محمد خان تترال کی قیادت میں چکوال سے ایک قافلہ جس میں وکلاء اور سول سوسائٹی کی شرکت۔ وکلاء میں ملک نیئر ایڈووکیٹ، حاجی راجہ ظفر، ملک رضا خان میانی، اشفاق مکھیال، ہیئر ڈریسر یونین کے صدر اظہر عباس، خاور عباس کے علاوہ دیگر لیگی ورکرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک حفیظ انجم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور حافظ عمار یاسر کے استقبال کے لئے چکوال سے بلکسر روانہ ہو گئے اور وہاں بڑے قافلے میں شامل ہو کر مسلم لیگ (ق) چکوال نے ثابت کر دیا ہے کہ انشاء اللہ حافظ عمار یاسر کی قیادت میں ضلع بھر میں انشاء اللہ مسلم لیگ (ق) کو ایک منظم اور فعال جماعت بنا کر ضلع کی ترقی اور عوام کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وفود نے حافظ عمار یاسر کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ قومی الیکشن کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی چوہدری شجاعت حسین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔