کانسٹیبل بھرتیاں، ویٹنگ لسٹ میں شامل اہل امیدواروں کی تعیناتی کا حکم

کانسٹیبل بھرتیاں، ویٹنگ لسٹ میں شامل اہل امیدواروں کی تعیناتی کا حکم

لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹیسٹ انٹرویو پاس کرنے کے باوجود پولیس کانسٹیبل کے عہدوں پربھرتیاں نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پرویٹنگ لسٹ میں شامل اہل امیدواروں کو تعینات کرنے کی ہدایت کر دی،درخواست گزاروں کے وکیل ملک احمد اویس نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے ٹیسٹ انٹرویو پاس کیا ، مگرتعینات کرنے کی بجائے انہیں ویٹنگ لسٹ میں شامل کرکے بھرتیوں کا نیا اشتہار دے دیا گیاہے جس پر عدالت عالیہ نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

کانسٹیبل بھرتیاں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر