شہریوں کی حفاظت ریاست کی مہ داری ،صوبوں کو یکساں حقوق دینگے : شہر یار آفریدی

شہریوں کی حفاظت ریاست کی مہ داری ،صوبوں کو یکساں حقوق دینگے : شہر یار آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم نے پیغام دیا کہ شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، یکجہتی اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے، تمام صوبوں کو یکساں حقوق اور عزت دیں گے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، وقت کے ساتھ بلوچ عوام مثبت تبدیلی محسوس کرے گی۔پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی تفتان بارڈر پر گئے اور حالات کا جائزہ لیا، بلوچستان کے مسائل کو ترجیح دینے پر وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں، بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ دیا، وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کی پسماندگی دور کریں گے، وہ دن دور نہیں جب بلوچستان کے معاملات حقیقی طور پر حل ہوں گے، وقت کے ساتھ بلوچ عوام مثبت تبدیلی محسوس کریں گے،بلوچستان کی سیاسی قیادت مسائل کو سنجیدگی سے لے رہی ہے،جام کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری حمایت ہے، ہم ایک جمہوری نظام میں رہ رہے ہیں، تمام تحفظات کو دور کریں گے، ہم نے پورے پاکستان میں موٹرویز بنا دیئے ہیں، بلوچستان میں ابھی تک کوئی تمایاں روڈ نہیں ہیں، ہم نے آج تک وفاق سے ایک روپیہ نہیں مانگا، اس بار وفاق بلوچستان میں کام کرے گی، بلوچستان بہت پیچیدہ صوبہ ہے، ہم اس معاملے پر کام کر رہے ہیں، اس میں نمایاں بہتری آئے گی۔شہریار آفریدی نے کہا کہ غریب آدمی کو آج پینے کا پانی نہیں مل رہا، اسلام آباد میں جس نے بھی قبضہ کیا ہے ہم اس پر کام کریں گے، ہم نے تمام معاملات پر لیگل طریقے سے کام کریں گے، ہم جلد بازی میں کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس کا بعد میں نقصان ہو۔
شہریار آفریدی