A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

بے روزگاروں کے لئےانتہائی مجرب روحانی تسبیح

بے روزگاروں کے لئےانتہائی مجرب روحانی تسبیح

Sep 11, 2018 | 06:51:AM

لاہور(نظام الدولہ) میں نے ایم بی اے کیا ہے ۔عمر بیالیس سال ہے۔سات آٹھ سال تک تو اچھی بھلی نوکری کی ہے ،پھر سوچا کہ اپنا کاروبار کرنا چاہئے مگر اس میں ناکامی ہوئی اور ایسا مقروض ہوکر ڈوبا کہ اوپر آنا مشکل ہوگیا۔اب تو مایوسی اتنی بڑھ چکی ہے کہ رونا آجاتا ہے ۔جہاں اپلائی کرتا ہوں ،انکار ہوجاتا ہے ۔مجھے ایسی تسبیح تجویز کردیں کہ جلد از جلد نوکری لگ جائے(عبدالرحمن شیخ ۔ملتان)

جواب ۔.اس میں کوئی شک نہیں کہ اچھے بھلے پڑھے لوگ بزنس میں مار کھاجاتے ہیں لیکن بزنس میں ناکام ہونے والے ہی ایک دن اوپر بھی آتے ہیں۔آپ ہمت قائم رکھیں ۔جب تک بزنس کے لئے وسائل نہیں ہوجاتے تب تک نوکری کریں اور ساتھ جدوجہد بھی کریں۔اس کے لئے آپ روزانہ ایک تسبیح استغفراللہ کی پڑھا کیجئے ۔گیارہ سو بار یا واسع یا رزاق اوّل آخر درود کے ساتھ دل میں ذکر خفی کیا کریں ۔انشا اللہ اسباب پیدا ہوں گے۔یہ تسبیح ہر بے روزگار کرسکتا ہے۔(اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزیدخبریں