ایشیاکپ ،پاکستانی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

ایشیاکپ ،پاکستانی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی
ایشیاکپ ،پاکستانی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ،ٹیم میں کپتان سرفرازاحمد،شعیب ملک، بابراعظم، شاداب خان،حسن علی،محمدعامر،فخرزمان،شان مسعود،فہیم اشرف،جنیدخان ٹیم میں شامل ہیں اس کے علاوہ عثمان شنواری،امام الحق اورشاہین آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ایشیا کپ کاآغاز 15ستمبرسے متحدہ عرب امارات میں ہوگاجو 28ستمبرتک دبئی اورابوظہبی میں کھیلاجائےگا،ایشیاکپ کاسب سے بڑاٹاکراپاکستان اوربھارت کے درمیان 19 ستمبرکوہوگا،ایشیاکپ ٹورنامنٹ میں کل 6ٹیمیں حصہ لیں گی۔

قومی کرکٹ ٹیم میں محمدحفیظ کی جگہ شان مسعودکوشامل کیاگیاہے۔

مزید : اہم خبریں /کھیل