سپریم کورٹ میں آج عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ...
سپریم کورٹ میں آج عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ سماعت کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈارکی وطن واپسی ،پاناماریفرنسزکی دوسری عدالت منتقلی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوگی، سپریم کورٹ این جی اوزکی نگرانی اورفریم ورک سے متعلق ازخودنوٹس ،ایل این جی میگاکرپشن سے متعلق کیس کی سماعت بھی کرے گی۔

اس کے علاوہ موبائل فون کمپنیزکے اضافی ٹیکس سے متعلق ازخودنوٹس اورعامرلیاقت کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد