اووسیز پاکستانیز کے لئے ’’ پیرنٹس کیئر ‘‘ کے نام سے نیا انشورنس پلان متعارف کرا دیا گیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) ’’ پیرنٹس کیئر ‘‘ کے نام سے جوبلی انشورنس نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ایک نیا انشورنس پلان متعارف کرادیا ہے جس سے اوورسیز پاکستانیز کو بہت فائدہ ملے گا۔ پیرنٹس کیئر کے نام سے انشورنس پلان کی ایک تعارفی تقریب پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ہوئی جبکہ دوسری تقریب شارجہ کے ایک ہوٹل میں ہوئی جس میں مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں اور ان کی فیملیز نے شرکت کی۔ انشورنس پلان کی تعارفی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو اجس کی سعادت حافظ عبدالرؤف نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض قیصر چٹھہ نے بطریق احسن ادا کئے۔
اس موقع پر محمد ندیم ارشاد نے ’’ پیرنٹس کیئر ‘‘ انشورنس پلان کے بارے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ واحد پلان ہے جو انٹر نیٹ کے ذریعے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ سی ای او طاہر احمد نے کہا کہ پیرنٹس کیئر سے انشورنس پلان انتہائی کم قیمت پر متعارف کرایا گیا ہے تاکہ ہر کوئی اس سے فائدہ اُٹھا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک قابل عمل منصوبہ ہے جس سے ہر پاکستانی فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔ انشورنس کے اس پلان کے بارے میں مزید آگاہی دینے کے لئے روڈ شوز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ تمام اوورسیز پاکستانیز اس سے استفادہ کر سکیں۔ نسیم صدیقی نے بھی اس انشورنس پلان کی اہمیت اور افادیت کے بارے لوگوں کو بتایا جبکہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے حضرات کا بھی انہوں نے شکریہ ادا کیا۔