ایشین چیمپینزٹرافی کےلئے ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہورمیں لگانے کا فیصلہ

11 ستمبر 2018 (09:53)

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشین چیمپینزٹرافی کے لئے ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہورمیں لگانے کا فیصلہ کر لیا گیاجس کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ میں 27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایشین چیمپینزٹرافی کے لئے ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہورمیں22 ستمبر سے لگایا جائے گا،جس میں مزید سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ میں 27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی 18 اکتوبر سے مسقط میں شروع ہو گی۔

مزیدخبریں