نجم سیٹھی نے بطور صدر ٹی وی چینل جوائن کرلیا لیکن کونسا؟ جیونہیں بلکہ ۔ ۔ ۔ حیران کن خبرآگئی

نجم سیٹھی نے بطور صدر ٹی وی چینل جوائن کرلیا لیکن کونسا؟ جیونہیں بلکہ ۔ ۔ ۔ ...
نجم سیٹھی نے بطور صدر ٹی وی چینل جوائن کرلیا لیکن کونسا؟ جیونہیں بلکہ ۔ ۔ ۔ حیران کن خبرآگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی اب بورڈ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو چکے ہیں اور احسان مانی ان کی جگہ بورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھال چکے ہیں تاہم نجم سیٹھی نے اب دوبارہ میڈیا میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ” میں نے انڈس/آپ میڈیا گروپ بطور صدر جوائن کر لیاہے ، جلد اردو اور انگریزی دونوں سکرینوں پر جلد سے جلد اپنی چڑیا کے ساتھ واپس آ رہا ہوں ، نئے انداز کیلئے آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے۔“

واضح رہے کہ وہ اس سے قبل نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ منسلک تھے جہاں وہ رات 11 بجے لگنے والے ٹاک شو ” آپس کی بات “ میں بطور تجزیہ کار شرکت کرتے تھے تاہم انہوں نے کرکٹ بورڈ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میڈیا سے دوری اختیار کر لی تھی ۔ پاکستان سپر لیگ کو شروع کرنے اور اس کے تین سیزنوں کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کروانے کا کریڈٹ بھی نجم سیٹھی کو ہی جاتاہے ۔

مزید : قومی