پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس، عمران خان کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس، عمران خان کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست ...
پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس، عمران خان کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،شاہ محمودقریشی،اسدعمرنے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، عدالت سے استدعا ہے کہ آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔

جبکہ جہانگیرترین،اعجازچودھری،شفقت محموداورسیف اللہ نے بھی استثنیٰ کی درخواستیں دائر کردیں،عمران خان نے بھی حاضری سی مستقل استثنیٰ کی درخواست کردی،بابراعوان نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ ملزم ایک سے زیادہ ہوتوشریک ملزمان کوحاضری سے استثنیٰ مل سکتا ہے،پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ عمران خان کوحاضری سے استثنیٰ دینے پرکوئی اعتراض نہیں،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کوحاضری سے مستقل استثنیٰ دےدیااور یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد