پانی کا مسئلہ پورے ملک کاہے،سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ فنڈ میں بھرپورسپورٹ کرے:گورنرسندھ عمران اسماعیل

پانی کا مسئلہ پورے ملک کاہے،سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ فنڈ میں بھرپورسپورٹ ...
پانی کا مسئلہ پورے ملک کاہے،سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ فنڈ میں بھرپورسپورٹ کرے:گورنرسندھ عمران اسماعیل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ کسی شہر کانہیں بلکہ پورے ملک کاہے،سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ فنڈ میں بھرپورسپورٹ کرے۔

مزارقائد پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ چین میں5ہزار،بھارت میں2ہزار،پاکستان میں صرف154ڈیمز ہیں او ر ان 154 میں سے صرف دوبڑے ڈیمز ہیں جبکہ چند ڈیمز کارآمد بھی نہیں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی بات سے متفق ہوں کہ چھوٹے ڈیمز بننے چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی سیٹ پربھائی کوبٹھانے کے لئے کوشاں نہیں، پانی کا مسئلہ کسی شہر کانہیں بلکہ پورے ملک کاہے،سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ فنڈ میں بھرپورسپورٹ کرے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی