وفاقی کابینہ کے چھ وزراءنے حلف اٹھا لیالیکن تحریک انصاف کا وہ معروف رہنما جو حلف لیے بغیر ہی واپس چلا گیا ، یہ کون ہے ایسا کیوں کیا ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

وفاقی کابینہ کے چھ وزراءنے حلف اٹھا لیالیکن تحریک انصاف کا وہ معروف رہنما جو ...
وفاقی کابینہ کے چھ وزراءنے حلف اٹھا لیالیکن تحریک انصاف کا وہ معروف رہنما جو حلف لیے بغیر ہی واپس چلا گیا ، یہ کون ہے ایسا کیوں کیا ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومر و عہدے کا حلف اٹھائے بغیر ہی اسلام آباد سے کراچی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی ہے جس کیلئے نئے وزرانے آج ایوان صدر میں حلف اٹھا لیاہے ، صدر مملکت عارف علوی نے چھ نئے وزراءسے حلف لیا جس میں علی محمد خان ،عمر ایوب ، حیدر علی زیدی ، مراد سعید ، محمد شبیر علی اور حماداظہر شامل ہیں ۔تاہم دوسری جانب انتہائی حیران کن خبر یہ ہے کہ میاں سومرو عہدے کا حلف اٹھائے بغیر ہی اسلام آبادسے کراچی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کا کہناہے کہ میاں سومرو کو وفاقی وزیر برائے نجکاری بنانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حلف برداری سے کچھ لمحے قبل انہیں وزیر مملکت کا عہدے دینے سے متعلق آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے حلف نہیں اٹھایا ۔میاں سومرو قائم مقام صدر اور چیئر مین سینیٹ سمیت کئی اہم ترین عہدوں پر رہ چکے ہیں اور ان کے مطابق ان اہم عہدوں پر فائز رہنے کے بعد اب وزیر مملکت بننا مناسب نہیں ہے ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد