نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج دن ساڑھے 12 بجے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کریں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا جائے گا۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر جرح کریں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد