مردان :چھتیں گرنے سے تین بچوں سمیت 4 جاں بحق

مردان :چھتیں گرنے سے تین بچوں سمیت 4 جاں بحق
مردان :چھتیں گرنے سے تین بچوں سمیت 4 جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مردان میں بارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات میں تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کے باعث چھت گرنے کا پہلا واقعہ بغدادہ فقیر بن کے علاقے میں پیش آیا جہاں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔

میروس ڈھیری کے علاقے میں بھی چھت گرنے سے دو سالہ بچہ جاں بحق ہوا، ایک اور واقعے میں خاتون زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /مردان