A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

میرا نے پہلی مرتبہ ماہرہ خان کیلئے ایسا کام کردیا کہ خود اداکارہ کیلئے یقین کرنا مشکل، ہرکوئی دنگ رہ گیا

میرا نے پہلی مرتبہ ماہرہ خان کیلئے ایسا کام کردیا کہ خود اداکارہ کیلئے یقین کرنا مشکل، ہرکوئی دنگ رہ گیا

Sep 11, 2018 | 10:59:AM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ میرا اپنے انداز بیان کے باعث منفرد شہرت رکھتی ہیں اور اکثر اوقات وہ اداکاراﺅں کو اکثر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آتی ہیں تاہم انتہائی حیران کن بات یہ ہے کہ میرا نے پہلی مرتبہ کسی دوسری اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے پیغام جاری ہے اور دلچسپ امر ی ہے کہ وہ اداکارائیں ماہرہ خان اور آمنہ شیخ ہیں جس نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میرا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ایک ایسی خاتون ہے جس کا میں احترام کرتی ہوں اور وہ اداکارہ ” انجیلینا جولی “ ہیں ، انجیلینا جولی نے کہا تھا کہ جب آپ کو شہرت ملتی ہے تو آپ پر معاشر ے کیلئے کچھ کرنے کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے اور اس کے بغیر آپ کی شہرت کسی کام کی نہیں ہے ، میں ماہرہ خا ن اور آمنہ شیخ کی افغان مہاجرین بچوں کیلئے کام کا آغاز کرنے کی کوششوں کو سراہتی ہوں ۔“

میرانے اس کے علاوہ آمنہ شیخ کیلئے خصوصی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ” آمنہ شیخ نے افغان مہاجرین بچوں کیلئے جو اقدام اٹھایاہے وہ قابل تعریف ہے خصوصی طور پر لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ، جب آپ کو شہرت ملتی ہے تو ساتھ ذمہ داری بھی عائد ہو تی ہے ۔“

تاہم یہ جان کر آپ کو بالکل بھی حیرت نہیں ہو گی کہ میرا نے پہلی مرتبہ اپنی ساتھی اداکاراوں کی تعریف میں کوئی پیغام جاری کیاہے اور میرا کو اس پیغام پر لالی ووڈ میں بہت سراہا جارہاہے ۔

یاد رہے کہ میرانے اس سے قبل ماہرہ خان کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” یہاں اور بھی بہت سے بہترین فنکار موجود ہیں اس لیے ماہرہ کو پروموٹ کرنا بند کای جائے ، یہ انڈسٹری میں دیگر اداکاراﺅں کے ساتھ زیادتی ہے ۔“

مزیدخبریں