اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم ہاﺅس کی گاڑیوں کی نیلامی روکنے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم ہاﺅس کی گاڑیوں کی نیلامی روکنے کی درخواست ...
اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم ہاﺅس کی گاڑیوں کی نیلامی روکنے کی درخواست مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم ہاﺅس کی گاڑیوں کی نیلامی روکنے کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وزیراعظم ہاو¿س کی گاڑیوں کی نیلامی روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ گاڑیوں کی نیلامی سے غیرملکی مہمانوں کاپروٹوکول متاثرہوگا۔
ڈپٹی اٹارنی نے کہا کہ جن گاڑیوں کی نیلامی کی جا رہی ہے وہ اضافی ہیں،اضافی گاڑیوں کی مالیت کروڑوں میں ہے جبکہ وزیراعظم بیک وقت درجنوں گاڑیاں استعمال نہیں کرسکتے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سرکاری گاڑیوں کی نیلامی روکنے کی استدعامستردکردی۔