وفاقی وزیرخزانہ کا 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی جاری کرنے کافیصلہ

وفاقی وزیرخزانہ کا 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی جاری کرنے کافیصلہ
وفاقی وزیرخزانہ کا 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی جاری کرنے کافیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخزانہ اسد عمر نے 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی جاری کرنے کافیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر سے اپٹماوفدنے گوہراعجازکی سربراہی میں ملاقات کی جس میں حکومت اوراپٹمارہنماوں میں ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات بڑھانے پراتفاق ہوا ۔وزیرخزانہ نے ملزمالکان کویقین دہانی کرائی کہ5 سالہ ٹیکسٹائل پیکج کااعلان کردیاجائے گااور نئے مراعاتی پیکج کے تحت ملک بھرمیں بجلی اورگیس کے یکساں نرخ ہوں گے جبکہ اربوں روپے کے سیلزٹیکس ریفنڈزبھی 31 دسمبرتک واپس کردیئے جائیں گے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور