اداکارہ ریشم اور ریحام خان کے درمیان خوفناک لڑائی ہو گئی

اداکارہ ریشم اور ریحام خان کے درمیان خوفناک لڑائی ہو گئی
اداکارہ ریشم اور ریحام خان کے درمیان خوفناک لڑائی ہو گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ ریشم لالی ووڈکا ایک بڑا نام ہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ ماضی میں ان کے بغیر پاکستانی فلم انڈسٹری ادھوری تھی تو غلط نہ ہوگا تاہم ریشم نے چند روز قبل عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے بارے میں ایک بیان دیا تھا اور اب ریحام خان بھی اس پر میدان میں ا ٓگئیں اور دونوں کے درمیان شدید ’لڑائی ‘ ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ریشم نے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ مجھے لوگو ںنے کتاب کے سکرین شاٹس بھیجے تو میں نے دیکھ کر کہا کہ یہ کیا ہے، ریحام خان نے حمزہ علی عباسی اور مجھ سمیت چن چن ان لوگوں کے نام لیے ہیں جن کے کوئی سکینڈل نہیں ہیں اور انہوں نے یہ سب کتاب کو بیچنے کیلئے کیاہے جبکہ وہ عورت کی بدترین مثال ہیں اور جمائمہ بہترین مثال ہیں ۔

ریشم کی جانب دیا گیا یہ بیان تیزی کے ساتھ انٹرنیٹ پر پھیل گیا اور یہ ریحام خان تک بھی جاپہنچا ، ریحام خان نے یہ بیان دیکھتے ہوئے ٹویٹر پر پرد عمل جاری کیا اور کہا کہ ” دراصل میں نے ریشم کی کوئی کہانی اپنی کتاب میں نہیں لکھی ہے اور نہ ہی کہیں کسی نوٹس پر بیان کی ہے ۔“

ریحام خان کی جانب سے یہ ٹویٹ کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں کود پڑے اور انہوں نے ” ریشم “ کی حمایت کر دی ۔عمار علی نامی ٹویٹر صارف نے کہا کہ ” برائے مہربانی ریشم بہت غصے میں ہیں اس لیے ان کے ساتھ نہ الجھیں۔“

ایک صارف نے ریحام خان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ” تاہم یہ سب ہے تو سچ ہی ، آپ پر ترس آ رہاہے کہ خواتین بھی آپ کی عزت نہیں کرتی ہیں ۔“

سید فیاض حیدر کا کہناتھا کہ ” ریشم کی یہ بات سچ ہے کہ آپ عورت کی بدترین اور جمائمہ عورت کی بہترین مثال ہیں ۔“

نادیہ خٹک نامی لڑکی میدان میں آئی اور کہنے لگی کہ ”آپ کی کہانی ختم ہو گی تو ہی ریشم کی کہانی بنے گی نہ ۔“

یہاں پر کہانی میں موڑ آیا ، ریحام خان پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہواتھا کہ اسی دوران ایک نوجوان سلیم آیا اور اس نے ایک ایسا سوال کر لیا جس سے معلوم ہوتاہے کہ شائد وہ پاکستان میں موجود ہی نہیں تھا کیونکہ اس کا سوال یہ تھا کہ ” ریشم کیا کہانی کیاہے اور یہ کتا ب کیاہے ؟“

بس پھر ہوناکیا تھا ریحام خان نے سیٹ سنبھالی اور اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”کچھ فنکار نوکری حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، میر ے خیال میں نے سیاستدانوں سے زیادہ نوکریاں پیدا کر دی ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس