سپریم کورٹ نے مقامی این جی اوز کی فہرستیں طلب کر لیں

سپریم کورٹ نے مقامی این جی اوز کی فہرستیں طلب کر لیں
سپریم کورٹ نے مقامی این جی اوز کی فہرستیں طلب کر لیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران مقامی این جی اوزکی فہرستیں طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے این جی اوزکی رجسٹریشن سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی ،سیکرٹری لاکمیشن نے عدالت کو بتایا کہ این جی اوزکوریگولیٹ کرنے کیلئے طریقہ وضع کرلیاہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ این جی اوزاچھاکام کررہی ہیں،ایسے سخت احکامات بھی جاری ہوئے کہ این جی اوزکام چھوڑگئیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے پوچھاتھاکونسی این جی اوزرجسٹرڈہیں اورکونسی نہیں،جو رجسٹرڈہیں ان کے معاملات کیسے ریگولیٹ کئے جاتے ہیں،چاروں صوبوں نے رجسٹرڈاورنان رجسٹرڈاین جی اوزکی تفصیل دینی تھی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ 66 آئی این جی اوزکی فہرست دی گئی،27 این جی اوزکی رجسٹریشن مستردکی گئی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ مقامی این جی اوزکی فہرست بھی عدالت کودیں اورچارٹ کی شکل میں معلومات مہیاکریں،عدالت نے ازخودنوٹس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد