وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے،فواد چودھری

وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے،فواد چودھری
وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے،فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے ،عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی حتمی تاریخ کاابھی فیصلہ نہیں ہوا،تاہم دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوزکے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم سعودی فرمانروا،ولی عہد اوردیگر سے ملاقاتیں بھی کریں گے،وزیراعظم دورے کے دوران عمرہ بھی ادا کرینگے اورروضہ رسول پر بھی حاضری دیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلاغیرملکی دورہ ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد