70 سالہ کنوارے کی 75 سالہ بیوہ سے شادی ، اہل علاقہ کی مبارکباد

70 سالہ کنوارے کی 75 سالہ بیوہ سے شادی ، اہل علاقہ کی مبارکباد
70 سالہ کنوارے کی 75 سالہ بیوہ سے شادی ، اہل علاقہ کی مبارکباد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوٹ قیصرانی (ویب ڈیسک) تونسہ شریف کے نواحی علاقہ عثمان موچی والی کے معمر جوڑے نے شادی کرلی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جھوک موچی والی کے رہائشی غلام حسن عمر 70 سال قوم جٹ کالر وجو کہ پیشے کے لحاظ سے چرواہا اور کنوارہ ہے اس کی شادی دو بچوں کی ماں کھوسہ برادری کی 75سالہ بیوہ فاطمہ مائی سے ہوئی۔ شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی۔ اہل علاقہ نے شادی پر میاں بیوی کو مبارک باد دی ہے۔

عمائدین نے اس جوڑے کو جنوبی پنجاب کے بزرگ ترین دولہا دلہن قرار دیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان