معروف فلم ” میرے یار کی شادی ہے “ کی ہیروئن اور معروف اداکارہ ٹیولپ جوشی آج کل کہاں ہیں اور کیسی دکھتی ہیں ؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

معروف فلم ” میرے یار کی شادی ہے “ کی ہیروئن اور معروف اداکارہ ٹیولپ جوشی آج ...
معروف فلم ” میرے یار کی شادی ہے “ کی ہیروئن اور معروف اداکارہ ٹیولپ جوشی آج کل کہاں ہیں اور کیسی دکھتی ہیں ؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )بالی ووڈ میں ایسی کئی ایکٹریس آئی ہیں جو کہ شروع میں ہٹ فلمیں دینے کے بعد فلم انڈسٹری میں زیادہ دیر تک اپنے قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور ایک دم غائب ہو گئیں ، انہیں میں سے ایک نام اداکارہ ” ٹیولپ جوشی “ کا بھی ہے ۔اداکارہ ٹیولپ جوشی نے اپنے فلمی کیریئر کا مشہور زمانہ فلم ” میرے یار کی شادی ہے “ سے کیا ، یہ فلم بھارتی فلم انڈسٹر میں سپر ہٹ فلموں میں گنی جاتی ہے ۔ جتنی کامیابی ان کی اس فلم کو ملی تھی اس کے بعد کسی اور فلم کو نہ مل پائی ۔
ٹیولپ جوشی آخری فلم ” جے ہو “ میں دکھائی دیں جس میں سلمان خان نے ہیرو کاکردار اداکیاتھا تاہم اس فلم میں ٹیولپ کا کردار زیادہ متاثر کن نہیں تھا اس لیے کسی نے انہیں نوٹس نہیں کیا ۔فلموں میں کام کرنے کے ہی دوران ٹیولپ کو کیپٹن ’ونود نائر ‘ سے محبت ہو گئی تھی اور ان دونوں کے درمیان تقریبا چار سال تک تعلقات رہے اور کہا جاتاہے کہ انہوں نے ونود سے بعد میں 2005 میں شادی کر لی تھی لیکن ان کی شادی کے بارے میں میڈیا میں کوئی واضح معلومات موجود نہیں ہیں ۔
ونود نائر 1989 سے 1995 تک بھارتی فوج کی پنجاب رجمنٹ کی 19 ویں بٹالین میں رہے ، اس کے بعد انہو ںنے آرمی چھوڑ دی اور ممبئی آ گئے جہاں انہوں نے 2007 میں اپنی ٹریننگ اور مینجمنٹ کنسلٹنگ فرم شروع کی ، میڈیا میں انہیں کیپٹن ونود نائر کے نام سے ہی جانا جاتاہے اور ٹیولپ جوشی بھی فی الحال ونود نائر کے ساتھ اسی کمپنی کی ڈائریکٹر بھی ہیں ۔

مزید :

تفریح -