وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے چینی ریلوے حکام کی ملاقات،چینی حکام کی پاکستان ریلوے میں بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے چینی ریلوے حکام کی ملاقات،چینی حکام کی پاکستان ...
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے چینی ریلوے حکام کی ملاقات،چینی حکام کی پاکستان ریلوے میں بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے چینی ریلوے حکام نے ملاقات کی جس میں چینی حکام کی جانب سے پاکستان ریلوے میں بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے چینی ریلوے حکام کی ملاقات میں پاکستان ریلوے میں بہتری سے متعلق بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دونئی ریل گاڑیاں چلا رہے ہیں جن کاافتتاح وزیر اعظم کریں گے،پاکستان ریلوے اورہم سی پیک کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ملاقات میں چینی حکام کی جانب سے پاکستان ریلوے میں بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد